سعودی عرب کی کویت پر حملوں کی مذمت

سعودی عرب نے کویت پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت اور مخالفت کی ہے۔

ریاض ۔29مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے کویت پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت اور مخالفت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا ’مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ ریاستوں کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب، ریاست کویت کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور کویت کی جانب سے اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ اور اپنے برادر عوام کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

مزید خبریں