کینیا،لڑکیوں کے سکول کے ہوسٹل میں آتشزدگی سے کم از کم 15 طالبات ہلاک

کینیا میں طوادیِ رفٹ کے ایک قصبے میں لڑکیوں کے سکول کے ہوسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 15 طالبات ہلاک ہو گئی ہیں۔

نیروبی ۔29مئی (اے پی پی):کینیا میں طوادیِ رفٹ کے ایک قصبے میں لڑکیوں کے سکول کے ہوسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 15 طالبات ہلاک ہو گئی ہیں۔رائٹرز کے مطابق اتمیشی گرلز اکیڈمی سینیئر سکول کے ہوسٹل میں آگ کے نتیجے میں متعدد طلبات زخمی بھی ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ہے۔سینئر پولیس افسر موسد موینی نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً 50 اہلکار سکول کے اطراف میں ان ممکنہ طالبات کی تلاش میں مصروف ہیں جو آگ لگنے کے بعد خوف و ہراس کے باعث رات کی تاریکی میں وہاں سے نکل گئی تھیں۔

مزید خبریں