کینیڈا کی حکومت نے موسمِ گرما کے دوران جنگلاتی آگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے
کینیڈا میں جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ، حکومت کا الرٹ جاری

مزید خبریں
اوٹاوا۔29مئی (اے پی پی):کینیڈا کی حکومت نے موسمِ گرما کے دوران جنگلاتی آگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جون سے اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔شنہوا کے مطابق پبلک سیفٹی کینیڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کینیڈا میں طویل عرصے سے بارشوں کی کمی برقرار ہے، جس کے باعث جنگلاتی آگ کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔قدرتی وسائل کینیڈا کی جانب سے جاری ماڈلنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تک ملک بھر میں آگ کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں جبکہ برٹش کولمبیا کو سب سے زیادہ اور طویل المدتی خطرات کا سامنا ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ شمالی، وسطی اور مشرقی کینیڈا کے بعض علاقوں میں بھی اچانک آگ کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔حکام کے مطابق جمعرات تک کینیڈا بھر میں 65 جنگلاتی آگ کے واقعات فعال تھے جن میں سے 6 پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 18 ہزار 935 ہیکٹر سے زائد رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔








