او آئی سی کی کویت کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت

او آئی سی نے کویت کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

جدہ۔29مئی (اے پی پی):او آئی سی نے کویت کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے کویت کےخلاف میزائلوں اور ڈرونز حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں تنظیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ کویت پر حملے اس کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہیں، اور یہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کشیدگی کو کم کرنے اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔او آئی سی نے کویت کی طرف سے اپنی سرزمین کو کسی بھی قسم کے خطرات سے بچانے اور اس کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں