امریکا نے آبنائے خلیج فارس اتھارٹی پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے آبنائے خلیج فارس اتھارٹی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

واشنگٹن ۔29مئی (اے پی پی):امریکا نے آبنائے خلیج فارس اتھارٹی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔بی بی سی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں اس ادارے کے قیام کو پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے آمدنی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ایران نے آبنائے ہرمز بند کیے جانے اور امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے بعد جہازوں کی آمدورفت کی نگرانی کے لیے اس ادارے کو قائم کیا تھا۔ایک بیان میں آبنائے خلیج فارس اتھارٹی نے آبنائے ہرمز میں نگرانی کے دائرہ کار کا نقشہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس علاقے میں آمد و رفت ادارے کے ساتھ ہم آہنگی سے مشروط ہے۔اس بیان کے مطابق یہ دائرہ کار آبنائے کے مشرق میں ایران کے کوہ مبارک اور متحدہ عرب امارات کے جنوبی فجیرہ کو ملانے والی لکیرسے لے کر مغرب میں ایران کے جزیرہ قشم کے آخری حصے اور متحدہ عرب امارات کے ام القیوین کو ملانے والی لکیر تک پھیلا ہوا ہے۔

مزید خبریں