بھارت اسرائیل سے دیوانہ وار محبت کرنے والا ملک ہے، بنجمن نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھارت کو اسرائیل سے دیوانہ وار محبت کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔

تل ابیب۔29مئی (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھارت کو اسرائیل سے دیوانہ وار محبت کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اردن ویلی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارت کے اسرائیل کے منفرد نوعیت کے ہیں اور وہ اسرائیل کے مضبوط ترین حامیوں میں سے ایک ہے۔ اسرائیل کو اس وقت اپنے اقدامات کو دنیا بھر میں قانونی حیثیت دینے کے مسئلہ کا سامنا ہے لیکن بھارت کے معاملے میں ایسا بالکل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو حالیہ برسوں میں غزہ جنگ پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے مذمت کا سامنا کرنا پڑا ہے جوغزہ میں اس جنگ کو نسل کشی کے مترادف قرار دیتی ہیں۔

بھارت اور اسرائیل نے باضابطہ طور پر 1992 میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھےتاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں جب یہودی تاجر ہندوستان پہنچنے کے لیے بحیرہ روم کو بحر ہند سے جوڑنے والے سمندری راستوں سے سفر کرتے ہوئے ہندوستان آتے تھے ۔بھارت اس وقت ایشیا میں اسرائیل کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانے کے اعداد و شمار کے مطابق دفاعی معاہدوں کے علاوہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 2022 اور 2023 کے درمیان 10.77 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ فروری میں اسرائیل کے دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم نے نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کا دعویٰ کیا ۔ بھارت نے مبینہ طور پر رواں سال اب تک اسرائیل کے ساتھ 8.6 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے کر چکا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کو اسرائیل کا ایشیائی اتحادی قرار دیا۔

مزید خبریں