اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشیوں کے لیے جبری انخلاکے مزید احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشیوں کے لیے جبری انخلاکے مزید احکامات جاری کر دیئے

مزید خبریں
تل ابیب۔29مئی (اے پی پی):اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشیوں کے لیے جبری انخلاکے مزید احکامات جاری کر دیئے ہیں۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نبیطیہ گورنری میں جنوبی لبنان کے گاؤں عین قنا کے مکینوں کے لیے حکم جاری کیا ہے کہ وہ علاقے سے نکل جائیں ۔گاؤں کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر اسرائیل کے آنے والے حملوں سے پہلے اپنے گھروں سے بھاگ جائیں۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ وہ اس گاؤں میں حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی کر رہی ہے۔








