اسرائیل اور لبنانی فوجی حکام کے درمیان مذاکرات آج واشنگٹن میں ہوں گے

اسرائیل اور لبنانی فوجی حکام کے درمیان مذاکرات آج امریکا میں ہوں گے۔

واشنگٹن۔29مئی (اے پی پی):اسرائیل اور لبنانی فوجی حکام کے درمیان مذاکرات آج امریکا میں ہوں گے۔ الجزیرہ نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی اور اسرائیلی فوجی حکام آج واشنگٹن، ڈی سی میں مذاکرات کے پہلے دور میں شرکت کریں گے۔لبنان اور اسرائیل نے حال ہی میں اپریل کے وسط میں پہلی بار جنگ بندی میں توسیع پر رضا مندی ظاہر کی گئی تھی۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں میں تیزی آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے کہا کہ جنوبی لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کا کوئی جواز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی سرزمین سے مکمل اسرائیلی انخلا کے لیے کام کرنا، اور اپنے تمام علاقوں پر ریاست کے اختیار کو بڑھانا ہے ۔

مزید خبریں