پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 781.09 پوائنٹس کی کمی سے 40324.32 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 781.09 پوائنٹس کی کمی سے 40324.32 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 20 ارب 99 کروڑ 16 لاکھ 77 ہزار 744 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 63 کروڑ 39 لاکھ 97 ہزار 26 روپے کی مندی ریکارڈ کی …

کراچی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 781.09 پوائنٹس کی کمی سے 40324.32 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 20 ارب 99 کروڑ 16 لاکھ 77 ہزار 744 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 63 کروڑ 39 لاکھ 97 ہزار 26 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 3 کروڑ 45 لاکھ 25 ہزار 930 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 781.09 پوائنٹس کی کمی سے 40324.32 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 439.04 پوائنٹس کی مندی سے 20432.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 430.74 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1344.71 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply