وفاقی حکومت نے 30 مئی سےشروع ہونے والے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22,22 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے 30 مئی سےشروع ہونے والے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22,22 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی حکومت نے 30 مئی سےشروع ہونے والے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22,22 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 380.78 فی لٹر ہو گئی ہے ۔
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 22 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 381.78فی لٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعہ) رات 12 بجے سے ہوگا۔