شینژو-21 کے خلا باز کامیاب مشن مکمل کرکے بیجنگ پہنچ گئے

شینژو-21 مشن کے تینوں خلا باز کامیابی سے اپنا خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے۔چین کی انسانی خلائی ایجنسی کے مطابق خلا باز ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ ژانگ جمعہ کی شام بحفاظت زمین پر واپس آئے۔ انہوں نے 210 روز تک مدار میں قیام کے بعد اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔

بیجنگ۔30مئی (اے پی پی):شینژو-21 مشن کے تینوں خلا باز کامیابی سے اپنا خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے۔چین کی انسانی خلائی ایجنسی کے مطابق خلا باز ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ ژانگ جمعہ کی شام بحفاظت زمین پر واپس آئے۔ انہوں نے 210 روز تک مدار میں قیام کے بعد اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ تینوں خلا بازوں کی صحت تسلی بخش ہے اور شینژو-21 خلائی مشن کو مکمل کامیاب قرار دیا گیا ہے۔سی ایم ایس اے کے مطابق خلا باز اب طبی نگرانی اور قرنطینہ کے مرحلے میں داخل ہوں گے، جہاں ان کے تفصیلی طبی معائنے اور صحت کے جائزے لیے جائیں گے۔ قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ بیجنگ میں میڈیا سے ملاقات بھی کریں گے۔

چینی خلائی پروگرام کی یہ کامیابی ملک کی خلائی تحقیق اور انسانی خلائی پروازوں کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں