چین اور مصر کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل، صدور کا مبارکباد کا تبادلہ

چینی صدر شی جن پنگ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے چین اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔شنہوا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس اہم موقع پر دوطرفہ تعلقات کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیجنگ۔30مئی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے چین اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔شنہوا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس اہم موقع پر دوطرفہ تعلقات کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چین اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات 1956 میں قائم ہوئے تھے، اور گزشتہ سات دہائیوں کے دوران دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دیا ہے۔رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک اور عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں۔

 

مزید خبریں