متحدہ عرب امارات کے صدر کا یمن کے سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے یمن کے سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نےیمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راشد العلیمی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نےیمن کے سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کے انتقال پر …

ابوظہبی ۔30مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے یمن کے سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نےیمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راشد العلیمی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نےیمن کے سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کے انتقال پر دلی ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی ڈاکٹر راشد العلیمی کو اسی نوعیت کے تعزیتی پیغامات ارسال کیے۔

 

مزید خبریں