جاپان پہلی بار جرمنی میں قائم نیٹو کے ’’یوکرین کے لیے سکیورٹی معاونت اور تربیت ہیڈکوارٹر‘‘ میں سیلف ڈیفنس فورسز کے4 اہلکار تعینات کرے گا، وزیرِ دفاع

جاپان کے وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزوومی نےکہا ہے کہ جاپان پہلی بار جرمنی میں قائم نیٹو کے ’’یوکرین کے لیے سکیورٹی معاونت اور تربیت ہیڈکوارٹر‘‘ میں سیلف ڈیفنس فورسز کے 4اہلکار تعینات کرے گا۔

ٹوکیو۔30مئی (اے پی پی):جاپان کے وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزوومی نےکہا ہے کہ جاپان پہلی بار جرمنی میں قائم نیٹو کے ’’یوکرین کے لیے سکیورٹی معاونت اور تربیت ہیڈکوارٹر‘‘ میں سیلف ڈیفنس فورسز کے 4اہلکار تعینات کرے گا۔ شنہوا کے مطابق وزارتِ دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان چار اہلکاروں میں سے دو گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس، ایک میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس اور ایک ایئر سیلف ڈیفنس فورس سے ہوگا۔یہ اہلکار آئندہ پیر سے ایک سال کی مدت کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور کسی بھی جنگی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزوومی نے کہا کہ یہ تعیناتی جاپان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی، کیونکہ اس سے یوکرین جنگ کے تجربات، خصوصاً نئی طرز کی جنگی حکمتِ عملیوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اس اقدام کو جاپان اور نیٹو کے درمیان تعاون میں مزید توسیع کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔