ایس آئی ایف سی کی کامیاب سہولت کاری سے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈکی بحالی شعبہ توانائی میں اہم سنگِ میل

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی )کی کامیاب سہولت کاری کے نتیجہ میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کی بحالی توانائی کے شعبے میں اہم سنگِ میل ہے۔جے جے وی ایل کی بحالی ایس آئی ایف سی کی تین سالہ نمایاں کامیابیوں میں شامل ہے جس نے ایک اہم قومی اثاثہ کو دوبارہ فعال بنا دیا ہے

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی )کی کامیاب سہولت کاری کے نتیجہ میں جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کی بحالی توانائی کے شعبے میں اہم سنگِ میل ہے۔جے جے وی ایل کی بحالی ایس آئی ایف سی کی تین سالہ نمایاں کامیابیوں میں شامل ہے جس نے ایک اہم قومی اثاثہ کو دوبارہ فعال بنا دیا ہے، بندش کا شکار پلانٹ پاکستان کا جدید اورٹلوف ٹیکنالوجی سے لیس ایل پی جی پیدا کرنے والا پہلا گیس پراسیسنگ منصوبہ ہے،پلانٹ کی بندش سے ملک 3 لاکھ 17 ہزار ٹن مقامی ایل پی جی سے محروم رہا جبکہ 94 ارب روپے کا نقصان بھی ہوا۔

ایس آئی ایف سی نے جے جے وی ایل پلانٹ کی بحالی کیلئے 2024 میں مربوط کوششوں کا آغاز کیا تھا،ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار منصوبہ دوبارہ قومی معیشت اور توانائی شعبے کا حصہ بنا ہے۔چیئرمین ایسوسی ایٹڈ گروپ اقبال ظفر الدین احمد کے مطابق ایس آئی ایف سی نے 25 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اس منصو بہ کی بحالی میں ہماری مدد کی جو پانچ سال سے بند پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی مدد اور رہنمائی کے بغیر اس قومی اہمیت کے حامل منصو بہ کو بحال نہیں کیا جا سکتا تھا۔

اقبال ظفر الدین احمد نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کیلئے سالانہ تقریباً 20 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کی بچت کا باعث بنے گا،منصوبہ کی بحالی سے 5 ہزار افراد کیلئے براہِ راست اور بلواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔پلانٹ کی بحالی سے توانائی شعبے میں خود انحصاری، زرمبادلہ کی بچت اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے،ملکی معیشت کی بحالی اور قومی اہمیت کے منصوبوں کی بحالی میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

مزید خبریں