افغانستان ، افغان مہاجرین کو لے جانے والےٹرک کو حادثہ، 18 افراد جاں بحق ، 30 زخمی

افغانستان ، افغان مہاجرین کو لے جانے والےٹرک کو حادثہ، 18 افراد جاں بحق ، 30 زخمی

کابل۔30مئی (اے پی پی):افغانستان کےمشرقی صوبہ لغمان میں واپس آنے والے افغان مہاجرین کو لے جانے والاٹرک الٹ گیا، جس سے 18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع قرغائی کے علاقے سرخکان میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور سے بے قابوہوکر الٹ گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمی تمام افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔