ٹوم باراک کی شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کے طور پر ذمے داریاں ختم
ٹوم باراک کی شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کے طور پر ذمے داریاں ختم

مزید خبریں
واشنگٹن ۔31مئی (اے پی پی):امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ٹوم باراک کی شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کے طور پر ذمے داریاں ختم ہو گئی ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ سفیر ٹوم باراک نے شام کے لیے ہمارے خصوصی ایلچی کے طور پر انمول کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس عہدے کے تحت ٹوم باراک کے فرائض با ضابطہ طور پر ختم ہو رہے ہیں، لیکن وہ شام اور عراق دونوں میں ٹرمپ انتظامیہ میں قائدانہ کردار ادا کرنا جاری رکھیں گے۔وزیر نےکہا کہ ٹوم باراک کا تجربہ، تعلقات اور (پہلے امریکا) پروگرام کی سمجھ بوجھ ہمارےملک کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔








