کمبوڈیا اور قازقستان کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری معاہدہ
کمبوڈیا اور قازقستان کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری معاہدہ

مزید خبریں
نوم پنہ ۔31مئی (اے پی پی):کمبوڈیا اور قازقستان نے سفارتی، سرکاری یاخدماتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط سے استثنا کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
شنہوا کے مطابق کمبوڈیا کی وزارتِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ معاہدے پر دارالحکومت نوم پنہ میں کمبوڈیا کی قائم مقام وزیرِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون ایٹ سوفیا اور کمبوڈیا میں قازقستان کے سفیر کانات تومیش نے دستخط کیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ کمبوڈیا اور قازقستان کے درمیان سفارتی تعلقات 1994 میں قائم ہوئے تھے۔








