حج سیزن کے دوران وبائی امراض کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،سعودی وزارت صحت

حج سیزن کے دوران وبائی امراض کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،سعودی وزارت صحت

ریاض۔31مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج سیزن کے دوران وبائی امراض کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اردو نیوز کے مطابق یہ اعلان حج سیزن کی تمام سطحوں پر مجموعی کامیابی کی سرکاری رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے۔

سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا کہ یہ کامیابی عازمین کی صحت کےلیے مملکت کی دیکھ بھال اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی تیاری کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بڑے اجتماعات کے دوران عوامی صحت کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری کو سمجھا ہے، عالمی صحت کے چیلنجز ایبولا اور ہنٹا وائرس کے کیسز کے باوجود حجاج میں متعددی بیماری کا کوئی مشتبہ یا تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا۔

اس کی وجہ ابتدائی تیاری، مسلسل نگرانی اور اعلی تیاری ہے، صحت کے شعبے نے چوبیس گھنٹے احتیاطی، ہنگامی اور علاج کی خدمات فراہم کیں۔وزارت صحت نے قیادت کی سپورٹ، حج حکام، ہیلتھ کیئر ٹیموں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو سراہا۔

مزید خبریں