ٹوکیو،سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کا فرانس میں اے آئی مراکز کے لیے 75 ارب یورو تک سرمایہ کاری کا اعلان
ٹوکیو،سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کا فرانس میں اے آئی مراکز کے لیے 75 ارب یورو تک سرمایہ کاری کا اعلان

مزید خبریں
ٹوکیو۔31مئی (اے پی پی):جاپان کی کمپنی سافٹ بینک گروپ کارپوریشن نے فرانس میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کی 5 گیگا واٹ صلاحیت قائم کرنے کے لیے 75 ارب یورو تک کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق سافٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 45 ارب یورو کی ابتدائی سرمایہ کاری شامل ہے جس کے تحت 2031 تک ہائوٹس ڈی فرانس کے علاقے میں 3.1 گیگا واٹ اے آئی ڈیٹا سینٹر کی گنجائش فراہم کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری یورپ میں سافٹ بینک کی اب تک کی سب سے بڑی مصنوعی ذہانت انفراسٹرکچر سرمایہ کاری ہے۔
سافٹ بینک کے مطابق یہ پیش رفت فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور سافٹ بینک کے بانی ماسایوشی سن کے درمیان ہونے والی ملاقات اور باہمی سفارتی روابط کا نتیجہ ہے، ملاقات رواں سال فرانسیسی صدر کے جاپان کے دورے کے دوران ہوئی تھی۔








