عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جمہوریہ کانگو آمد،ایبولا وبا کے مرکز کا دورہ کیا
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جمہوری جمہوریہ کانگو آمد،ایبولا وبا کے مرکز کا دورہ کیا

مزید خبریں
کنشاسا ۔31مئی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اژھانوم گیبریس نے جمہوری جمہوریہ کانگو کےمشرقی شہر بونیا میں ایبولا وبا کے مرکز کا دورہ کیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس اژھانوم گیبریس نے بونیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس وبا سے نمٹنے کے لیے مقامی حکومت کی مدد کر رہی ہے، تاہم اسی کے ساتھ کمیونٹی کی شمولیت بھی نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد مقامی کمیونٹی سے ملاقات کرنا، وبا پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لینا اور درپیش چیلنجز کو سمجھنا ہے تاکہ بہتر معاونت فراہم کی جا سکے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس اژھانوم گیبریس بونیا میں ایبولا وبا کے بڑے طبی مرکز کا افتتاح بھی کریں گے جو خیموں کے بجائے ایک مستقل عمارت میں قائم کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی ادارہ صحت نے حالیہ ایبولا وبا کے بعد پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن (پی ایچ ای آئی سی) کا اعلان کیا ۔ اس وبا میں اب تک 246 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔








