چین کاانٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لیے نیا تجرباتی سیٹلائٹ لانچ ،طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا

چین کاانٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لیے نیا تجرباتی سیٹلائٹ لانچ ،طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا

بیجنگ۔31مئی (اے پی پی):چین نےانٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لیے نیا تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ سیٹلائٹ جنوب مغربی صوبے سیچوان میں واقع ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےاتوار کی صبح 2 بجکر 7 منٹ (بیجنگ وقت)پر لانگ مارچ-2ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہو ا ۔یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر تکنیکی تجربات اور تصدیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں موبائل فونز کی سیٹلائٹس کے ساتھ براہِ راست براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی اور زمینی و خلائی نیٹ ورک کے مربوط نظام کی ٹیکنالوجی شامل ہے۔

مزید خبریں