برازیل ، ایندھن کے نرخوں میں اضافہ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات میں 31 جولائی تک توسیع

برازیل ، ایندھن کے نرخوں میں اضافہ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات میں 31 جولائی تک توسیع

برازیلیا۔31مئی (اے پی پی):برازیل کی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث اس کے نرخوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کی جانب سے منظور کردہ یہ توسیع 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کے آغاز کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں جاری حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

اقدام کے تحت مقامی ریفائنرز اور درآمد کنندگان کو فی لیٹر ڈیزل پر 1.12 ریئس (تقریباً 20 امریکی سینٹ) سبسڈی دی جائے گی جس کی مکمل مالی معاونت وفاقی فنڈز سے کی جائے گی۔وزارتِ خزانہ نے ڈیزل کے پروڈیوسرز اور درآمد کنندگان کے لیے ایک معاوضہ نظام بھی متعارف کرایا ہے جو 31 مئی تک نافذ رہنے والی عارضی ٹیکس چھوٹ کی جگہ لے گا۔