حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں پنجگانہ نمازوں کی امامت کے لیے نیا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے۔
مسجد الحرام میں امامت کا ہفتہ وار شیڈول جاری

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔1جون (اے پی پی):حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں پنجگانہ نمازوں کی امامت کے لیے نیا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے۔حرم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق، رواں ہفتے نمازِ فجر کی امامت کے فرائض معروف قاری الشیخ ڈاکٹر بندر بلیلہم سرانجام دیں گے۔شیڈول کے مطابق، روزانہ نمازِ ظہر اور نمازِ عشاء کی امامت ممتاز امام الشیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کریں گے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نمازِ عصر اور نمازِ مغرب کی امامت کے فرائض مشترکہ طور پر امام الشیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی کے سپرد کیے گئے ہیں، جو دونوں وقت حجاج کرام اور نمازیوں کی امامت فرمائیں گے۔یہ ہفتہ وار شیڈول حرمین شریفین انتظامیہ کے اس باقاعدہ نظام کا حصہ ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں نمازوں اور خطبات کے لیے ائمہ کرام کے فرائض کی پیشگی ترتیب دی جاتی ہے تاکہ ضیوف الرحمن انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ مناسک اور عبادات ادا کر سکیں۔








