سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے رواں سال حج کرنے والے ضیوف الرحمن سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی قیمتی آرا اور تجاویز سے آگاہ کریں
حجاج کرام مستقبل میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز سے آگاہ کریں، سعودی وزیر حج

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔1جون (اے پی پی):سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے رواں سال حج کرنے والے ضیوف الرحمن سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی قیمتی آرا اور تجاویز سے آگاہ کریں۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیر حج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر بیان میں کہا کہ اللہ کے مہمانوں کے فیلڈ مشاہدات اور سفارشات سے استفادہ کرنا حج انتظامات میں بہتری کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ حجاج کرام کی آرا خدمات کی استعداد کار کو بڑھانے اور ان کے سفر کو آسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کے تحت مناسک کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کے براہ راست فیڈ بیک کی روشنی میں خدمات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ حج سیزن 2026 کے دوران ہجوم کے انتظام، ٹرانسپورٹ اور رہنمائی کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل حل اور سمارٹ ایپلی کیشنز کا استعمال کیا گیا ہے۔وزارتِ حج و عمرہ ان حاصل کردہ اعدادوشمار اور حجاج کرام کے فیڈ بیک کی روشنی میں سال بہ سال حج کے نظام کو جدید بنا رہی ہے تاکہ مستقبل میں حجاج کرام کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو مزید آرام دہ اور محفوظ طریقے سے پورا کیا جا سکے۔








