اللہ کے مہمانوں کا استقبال کرنا سعادت کی بات ہے، ارمغان سبحانی

وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کا استقبال کرنا میرے لیے سعادت کی بات ہے

سیالکوٹ۔ 01 جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کا استقبال کرنا میرے لیے سعادت کی بات ہے،وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق حاجیوں کیلئے اچھے اقدامات کئے گئے ہیں اور اللہ کے مہمانوں کی بھر پور خدمت کی گئی ہے جس پر حاجی خوش نظر آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے پیر کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر پہلی حج فلائٹ سے آنے والے حاجیوں کے استقبال پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق حاجیوں کیلئے اچھے اقدامات کئے گئے ہیں ،اللہ کے مہمانوں کی بھر پور خدمت کی گئی ، حاجی خوش و خرم ہیں اور حج کے فرائض سے واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کا استقبال کرنا میرے لیے سعادت کی بات ہے، حاجی خوش نظر آئے جس پر میں حکومتی اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حجاج اللہ کی طرف سے خوش نصیب چنے گئے لوگ ہیں جن کو حج کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حج ایک مشقت والا کام ہے ، حاجی مشقت کا کام کرکے آئے اور وہ حکومتی اقدامات سے خوش نظر آئے جو میرے لیے خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ائیرپورٹ انتظامیہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حاجیوں کو جاتے ہوئے بھی بہترین سہولیات دیں اور آنے پر اللہ کے مہمانوں کا بہترین استقبال کیا ۔انہوں نے وزارت مذہبی امور وحج کا بھی اپنی بہترین خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں