وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے سنئیر صحافی احمد نورانی کے گھر جا کر ان کی عیادت کی

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے منگل کو جنگ کے سنئیر صحافی احمد نورانی کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے احمد نورانی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو بہت جلد انصاف …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے منگل کو جنگ کے سنئیر صحافی احمد نورانی کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے احمد نورانی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تفتیش میں پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر خود نگرانی کر رہا ہوں۔ مجرموں تک رسائی کے لئے تمام جدید تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قطعی طور پر برداشت نہیں کی جا سکتی۔

Leave a Reply