مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی سینئر صحافی احمد نورانی کی عیادت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی منگل کو سینئر صحافی احمد نورانی کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔ عرفان صدیقی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے …
مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی سینئر صحافی احمد نورانی کی عیادت

مزید خبریں
مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی سینئر صحافی احمد نورانی کی عیادت
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی منگل کو سینئر صحافی احمد نورانی کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔ عرفان صدیقی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے احمد نورانی کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ نظرئیے ، اصول اور مشن کا جذبہ رکھنے والے صحافیوں اور اہل قلم کی زندگیاں کبھی آسان نہیں رہیں۔ تاریخ ایسی کٹھن جدو جہد کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلم و قرطاس سے جڑے ہمارے قبیلے نے اپنی جدو جہد اور استقامت سے درخشاں تاریخ رقم کی ہے۔ احمد نورانی اس قبیلے کے ایک نامور فردہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ احمد نورانی جلد صحت یاب ہو کر ایک مرتبہ پھر جوان جذبوں کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نامعلوم حملہ آوروں نے احمد نورانی پر تشدد کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا۔








