بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیرمہدی ہنر دوست سے ملاقات

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیرمہدی ہنر دوست سے ملاقات پاک ایران سرحدی انتظام ‘علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبوں میں وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور زیر غور آئے، آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیرمہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں پاک ایران سرحدی انتظام ‘علاقائی …

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیرمہدی ہنر دوست سے ملاقات
پاک ایران سرحدی انتظام ‘علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبوں میں وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور زیر غور آئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیرمہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں پاک ایران سرحدی انتظام ‘علاقائی سلامتی کے امور اور دفاعی شعبوں میں وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Leave a Reply