کولمبیا میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
کولمبیا میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ ہو گیا، 4 افراد ہلاک

مزید خبریں
بگوٹا۔2جون (اے پی پی):کولمبیا میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق کولمبیا کے فضائی حادثات کی تحقیقات کے ادارے نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب سیسنا 206 طیارہ وسطی کولمبیا کے میٹا کے دارالحکومت ویلاویسین سیو سےلا ماکارینا جا رہا تھا کہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے بعد فضائی حادثات کی تحقیقات کے ادارے نے ہنگامی پروٹوکول نافذ کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کر دی۔ ٹیم حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تکنیکی شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات جمع کرے گی۔








