چینی لاجسٹک انڈسٹری کے پراسپیریٹی انڈیکس میں مئی کے دوران اضافہ، 50.3 فیصد رہا

چین کی لاجسٹک انڈسٹری کا پراسپیریٹی انڈیکس مئی میں 50.3 فیصد رہا۔ چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے مئی کے مہینے کا ملکی لاجسٹک انڈسٹری پراسپیرٹی انڈیکس جاری کیا

بیجنگ ۔3جون (اے پی پی):چین کی لاجسٹک انڈسٹری کا پراسپیریٹی انڈیکس مئی میں 50.3 فیصد رہا۔ چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے مئی کے مہینے کا ملکی لاجسٹک انڈسٹری پراسپیرٹی انڈیکس جاری کیا ۔انڈیکس کے مطابق مئی کا پراسپیرٹی انڈیکس 50.3 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ اور ایک بار پھر توسیعی زون میں واپس آ گیا ہے۔ ذیلی اشاریوں میں سے زیادہ تر میں اپریل کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ ان میں کل کاروباری حجم ، نئے آرڈرز ، مقررہ اثاثوں میں تکمیل شدہ سرمایہ کاری اور روزگار کا اشاریہ سبھی توسیعی زون میں شامل ہیں۔