قائدِاعظم یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کوہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

قائدِاعظم یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم نے بین الجامعاتی باسکٹ بال چیمپئن شپ 26-2025 کے کوارٹر فائنل میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو 27 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):قائدِاعظم یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم نے بین الجامعاتی باسکٹ بال چیمپئن شپ 26-2025 کے کوارٹر فائنل میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو 27 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

یہ مقابلہ یونیورسٹی آف واہ، واہ کینٹ میں جاری چیمپئن شپ کے دوران کھیلا گیا جہاں قائدِاعظم یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آغاز سے ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔میچ میں قائدِاعظم یونیورسٹی کی ٹیم نے شاندار دفاعی اور جارحانہ کھیل پیش کیا جبکہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود برتری حاصل نہ کر سکی۔

قائدِاعظم یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے کامیابی اپنے نام کی۔ اس فتح کے ساتھ قائدِاعظم یونیورسٹی نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دی اور سیمی فائنل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں