بنوں سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش،3 سہولت کار اور 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
بنوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 17مشتبہ افراد گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):بنوں سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش،3 سہولت کار اور 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی مفیض خان کی نگرانی میں تھانہ سٹی پولیس نے لیڈی پولیس اور کیو آر ایف نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری مجرمان ، سہولت کاروں اور منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں ایک منشیات فروش، 3 سہولت کار اور 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک رپیٹر، ایک بندوق، تین پستول اور 510 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








