چین میں تیسری عالمی سائنولوجسٹ کانفرنس جاری،چینی تہذیب میں پوری دنیا ایک خاندان ہے، شر کا

تیسری عالمی سائنولوجسٹ کانفرنس چین کے صوبہ گانسو کے شہر دون ہوانگ میں جاری ہے،

بیجنگ ۔4جون (اے پی پی):تیسری عالمی سائنولوجسٹ کانفرنس چین کے صوبہ گانسو کے شہر دون ہوانگ میں جاری ہے، جس میں پاکستان سمیت تقریباً 70 ممالک کے 300 سے زیادہ نمائندگان نے چین اور دیگر ممالک کی تہذیبوں کے انضمام جیسے موضوعات پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے آئےسائنولوجسٹس نے مختلف مشاہداتی دوروں اور تجرباتی سرگرمیوں کے ذریعے چین کو سمجھا ۔کانفرنس میں شریک مہمانوں نے کہا کہ چینی تہذیب میں "پوری دنیا ایک خاندان ہے” اور "ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ باہمی بقا” جیسی حکمت عملی موجودہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک اہم مثال فراہم کرتی ہے۔سی پی سی کی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے متعلقہ ذمہ دار نے کہا کہ موجودہ دور میں عالمی تہذیبوں کے درمیان کچھ رکاوٹیں کبھی کبھار نظر آتی ہیں لیکن چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر چینی اور عالمی تہذیبوں کی دانش مندی کو یکجا کرنے اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی راہ تلاش کرنے کو تیار ہے۔واضح رہے کہ چینی زبان، تاریخ ، ادب ، ثقافت ، معاشرے اور سیاست کے مطالعہ کا نام سائنا لوجی ہے۔

مزید خبریں