سری لنکا ،بزرگوں کی نگہداشت کے مرکز میں آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک

سری لنکا کے مغربی صوبے میں بزرگوں کی نگہداشت کے مرکز میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے

کولمبو۔4جون (اے پی پی):سری لنکا کے مغربی صوبے میں بزرگوں کی نگہداشت کے مرکز میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے جمعرات کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو ہورانا شہر کے علاقے انگورووٹوٹا میں پیش آیا۔ امدادی کارکنوں نے مرکز میں موجود 44 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جنہیں کوئی چوٹ نہیں آئی،تاہم7افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ 3 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

مزید خبریں