مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں مگر گرفتار نہیں کئے جاتے جبکہ ہمارے خلاف مقدمات میں کرپشن ثابت نہ ہونے پر بھی نااہل کر دیا جاتا ہے، پی پی کے رہنما شرجیل میمن کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوئی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں مگر گرفتار نہیں کئے جاتے جبکہ ہمارے خلاف مقدمات میں کرپشن ثابت نہ ہونے پر بھی نااہل کر دیا جاتا ہے، پی پی کے رہنما شرجیل میمن کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوئی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا مگر انہیں کرپشن ثابت ہونے سے پہلے صرف اقامہ پر نااہل کر دیا گیا، ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا، اقامہ پر اتنا بڑا مسئلہ بنا دیا گیا، نواز شریف ملک کو ترقی کی سمت پر گامزن کر رہے تھے مگر انہیں ترقی کی سزا اقامہ پر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں مگر گرفتار نہیں کئے جاتے، اس حوالہ سے کیا کہیں گےِ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی پی کے شرجیل میمن کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، کوئی ناانصافی نہیں، جو مصیبت میں ہوتا ہے اس سے ہر چیز گم ہو جاتی ہے۔

Leave a Reply