گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کا دورہ کیا جہاں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر ٹام برج نے دیگر سفارتی عملے کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کا دورہ

مزید خبریں
کراچی۔ 04 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کا دورہ کیا جہاں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر ٹام برج نے دیگر سفارتی عملے کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعائون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔








