چشتیاں سمیٹ ضلع بہاولنگر کے مختلف شہروں و قصبات میں ٹریفک پولیس کے ناقص انتظامات اورعدم موجودگی کی بنا پر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے
چشتیاں ،چشتیاں کے نواحی علاقوں مین ٹریفک حادثات،3 افراد جانبحق 9 شدید زخمی ہوگئے

مزید خبریں
چشتیاں ۔ 04 جون (اے پی پی):چشتیاں سمیٹ ضلع بہاولنگر کے مختلف شہروں و قصبات میں ٹریفک پولیس کے ناقص انتظامات اورعدم موجودگی کی بنا پر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور جان لیوا حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے۔چشتیاں اور نواحی علاقوں میں تیزرفتار موٹرسائیکلوں کے آپس میں تصادم اورٹرک کے نیچے کچلے جانے کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے اور 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ٹینکی موڑ فورٹ عباس روڈ پر دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکرکے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل جس پر تین افراد سوار تھے مال بردار ٹرک نمبری TRB/755 کے نیچے آکر 45 سالہ مناف ولد قاسم اور 23 سالہ ثنا زوجہ وسیم کچلے گئے اور ایک علی رضا خوش قسمتی سے محفوظ رہا جبکہ عامر ولد سیف ، عثمان ولد نذیر چک 107 /6آر زخمی ہوگئے۔دوسرے حادثہ میں ہارون آباد روڈ پر موٹرسائیکل اور مزدا ٹرک کی ٹکر ہوجانے سے 32 سالہ مریم زوجہ حق نواز سکنہ حویلی لکھا جانبحق ہوگئی۔چشتیاں کی بستی جھولے لال کے قریب دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے آفتاب ولد محمد ریاض ،غلام مصطفی ولد طالب حسین،رخسانہ بی بی زوجہ غلام مصطفی اور چشتیاں کے نواحی علاقہ کھاٹاں میں دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں کی ٹکر سے شمیم بی بی زوجہ شعبان اور اس کا بیٹا وقاص ولد شعبان سکنہ مجتبی کالونی شدید زخمی ہوگئے








