صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم چار خوارج دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم چار خوارج دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے،پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔








