ایبٹ آباد۔ 04 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت ایبٹ آباد میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی،سیکرٹری سیاحت سعادت حسن،کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ،ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت …
سیاحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ملک عدیل اقبال

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 04 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت ایبٹ آباد میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی،سیکرٹری سیاحت سعادت حسن،کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ،ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔سیاحتی سیزن کے دوران انتظامات،سکیورٹی،ریسکیو اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ملک عدیل اقبال نے کہا کہ سیاحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سیاح ہمارے وی آئی پی مہمان ہیں جنہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ عید کی تعطیلات کے دوران صوبے میں تقریباً 12 لاکھ سیاحوں کی آمد ایک مثبت رجحان ہے جو خطے میں سیاحت کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے سیزن کے دوران ہائی الرٹ رہیں گے جبکہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس میں ہوٹل انڈسٹری کیلئے بلاتعطل بجلی،بہتر ٹیکس نظام،ون ونڈو آپریشن اور سیاحت کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔








