سی ایم ہاؤس کراچی ،پبلک شکایت سیل میں فوری داد رسی کا سلسلہ جاری

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس پبلک شکایت سیل میں عوامی خدمت اور فوری داد رسی کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق اسی سلسلے میں صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو وزیراعلیٰ ہاؤس پبلک شکایت سیل پہنچے اور ٹول فری نمبرز پر موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات، مسائل اور تجاویز کا جائزہ لیا۔

کراچی۔ 04 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس پبلک شکایت سیل میں عوامی خدمت اور فوری داد رسی کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق اسی سلسلے میں صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو وزیراعلیٰ ہاؤس پبلک شکایت سیل پہنچے اور ٹول فری نمبرز پر موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات، مسائل اور تجاویز کا جائزہ لیا۔ترجمان وزیر جامعات سندھ کے مطابق صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے ٹول فری نمبر پر شہریوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز خود سنیں۔ اس موقع پر شہریوں نے بلدیات، واٹر اینڈ سیوریج، تعلیم، صحت، پولیس، بجلی، گیس اور ریونیو سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے۔

صوبائی وزیر نے موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی، مؤثر مانیٹرنگ اور جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں شفافیت، رفتار اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔محمد اسماعیل راہو نے شہریوں کو ان کے مسائل کے فوری حل اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ عوامی مسائل کے بروقت ازالے اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پبلک کمپلینٹ سیل عوامی شکایات کے بروقت حل کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔عوام اپنی شکایات کے اندراج کے لیے سی ایم پبلک کمپلینٹ سیل کے ٹول فری نمبر 0800-91915 جبکہ 021-99202047، 021-99207349 اور 021-99207568 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں