وفاقی بجٹ 27-2026ء،10جون کو، اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2026-27 بدھ، 10 جون 2026 کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2026-27 بدھ، 10 جون 2026 کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی ترجیحات، اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات کا خاکہ پیش کرے گا۔

بجٹ میں معاشی استحکام، ترقیاتی اہداف، سرمایہ کاری کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات شامل ہوں گے۔خرم شہزاد نے بتایا کہ وفاقی بجٹ سے قبل وزارت خزانہ و محصولات منگل، 9 جون 2026 کو پاکستان اکنامک سروے 2025-26 جاری کرے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اقتصادی سروے پیش کریں گے،

جس میں مالی سال 2025-26 کے دوران قومی معیشت کی کارکردگی کا جامع جائزہ فراہم کیا جائے گا۔اقتصادی سروے میں زراعت، صنعت، خدمات، برآمدات، سرمایہ کاری، مالیاتی اشاریوں اور دیگر اہم اقتصادی شعبوں کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ دستاویز آئندہ مالی سال کے بجٹ اور اقتصادی پالیسی سازی کے لیے بنیادی حوالہ تصور کی جاتی ہے۔

 

مزید خبریں