چینی صدر 8 جون سے شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

چین کے صدر شی جن پنگ 8 سے 9 جون تک شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ یہ دورہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی دعوت پر کر رہے ہیں

بیجنگ۔5جون (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ 8 سے 9 جون تک شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ یہ دورہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق اس بات کا اعلان چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے جمعہ کو کیا گیا ۔