ایبٹ آباد،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے علماء اور تاجروں کے اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان،بین المسالک ہم آہنگی اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،تاجر نمائندگان اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد،فول پروف سکیورٹی اور مذہبی رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا

ایبٹ آباد۔ 05 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان،بین المسالک ہم آہنگی اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،تاجر نمائندگان اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد،فول پروف سکیورٹی اور مذہبی رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے جبکہ ضابطہ اخلاق اور طے شدہ شیڈول کی پابندی ناگزیر ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ سکیورٹی ادارے محرم الحرام کے دوران مکمل حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں گے،اجلاس میں علما اور تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون اور امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا۔