پٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کر دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کر دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے78 پیسے برقرار رکھی گئی ہے جبکہ موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 4 روپے فی لٹرکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعہ ) رات 12 بجے سے ہوگا۔