عالمی ادارہ صحت اور افریقا کے مرکز برائے امراض کنٹرول نے جمہوری جمہوریہ کانگو اور اس کے ہمسایہ ممالک میں ایبولا کے تشویشناک پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے 518 ملین ڈالر کے مشترکہ منصوبے کا آغاز کر دیا
عالمی ادارہ صحت اور افریقی مرکز کاایبولا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے 518 ملین ڈالر کے مشترکہ منصوبے کا آغاز

مزید خبریں
جنیوا۔6جون (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت اور افریقا کے مرکز برائے امراض کنٹرول نے جمہوری جمہوریہ کانگو اور اس کے ہمسایہ ممالک میں ایبولا کے تشویشناک پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے 518 ملین ڈالر کے مشترکہ منصوبے کا آغاز کر دیا ۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور افریقی یونین کے صحت عامہ کے ادارے نے بتایا کہ یہ حکمت عملی پر مبنی منصوبہ جون سے نومبر تک جاری رہے گا۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اژہانوم گیبریاسس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس منصوبے کا مرکز چھ اہم شعبے ہیں جن میں ہنگامی رابطہ کاری، نگرانی، لیبارٹری ٹیسٹنگ، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول، طبی دیکھ بھال اور کمیونٹی سطح پر آگاہی شامل ہیں۔انہوں نےکہا کہ یہ عملی منصوبہ فوری اور مشترکہ اقدامات کی وضاحت کرتا ہے جن کا مقصد وبا پر قابو پانا اور وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنا ہے۔








