کولمبیا کے وسطی صوبے کنڈینامارکا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے سات کان کن ہلاک ہو گئے۔
کولمبیا ،کوئلے کی کان میں دھماکے سے 7 کان کن ہلاک

مزید خبریں
بگوٹا۔6جون (اے پی پی):کولمبیا کے وسطی صوبے کنڈینامارکا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے سات کان کن ہلاک ہو گئے۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکہ سوتاتاوسا نامی قصبے میں واقع کان میں پیش آیا جس کی ابتدائی وجہ زیر زمین گیس کا جمع ہونا بتایا جا رہا ہے۔کنڈینامارکا کے گورنر ہورخے ایمیلیو ری اینجل نے کہا کہ کولمبیا کی نیشنل مائننگ ایجنسی واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرے گی۔








