جنوبی کوریا اور کینیڈا کی بحری افواج نےرواں ہفتے کینیڈا کے مغربی ساحل کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں کیں
جنوبی کوریا اور کینیڈا کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں،آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنایا
سیئول ۔6جون (اے پی پی):جنوبی کوریا اور کینیڈا کی بحری افواج نےرواں ہفتے کینیڈا کے مغربی ساحل کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں کیں۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا کہ ان مشقوں میں تقریباً تین ہزار ٹن وزنی آبدوز ’’دو سان آن چان ہو‘‘ اور تین ہزار ایک سو ٹن وزنی فریگیٹ’’ڈیجیون‘‘ کے ساتھ بحری ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ کینیڈا کی جانب سے آبدوز’’کورنر بروک‘‘، فریگیٹ ’’اوٹاوا‘‘ اور سی ایچ 148 بحری ہیلی کاپٹروں نے بھی ان مشقوں میں شرکت کی۔جنوبی کوریا کی بحریہ کے مطابق دونوں ممالک نے ان مشقوں کے ذریعے اپنی مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جن میں بحری جہازوں پر حملے کی مشق اور آبدوز شکن جنگی تربیت شامل تھی۔









