وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکز اور پنجاب میں حکومت عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے
قائد محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے ،شیخ آفتاب احمد
حضرو 06 جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکز اور پنجاب میں حکومت عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، قائد محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ممبر سپریم جوڈیشل کونسل شیخ آفتاب احمد اپنے خصوصی فنڈ سے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر سیوریج لائن پختگی گلیاں وارڈ نمبر ایک، دو، پانچ کامرہ کینٹ تحصیل حضرو زیر نگرانی کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کی تختی کی نقاب کشائی اور بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ نواز کامرہ کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسہ عام سےرکن وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی ،سابق وزیر جہانگیر خانزادہ ،ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )محمد سلیم شہزاد، صدر تحصیل حضرو ملک انصار احمد ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )کامرہ کینٹ شاہ جہان ،جنرل سیکرٹری و سابق نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ چن زیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر ضلعی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )شیخ اجمل محمود، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور،سابق چیئرمین یونین کونسل شمس آباد محمد سعید اعوان،طلال اشرف بٹ ،کاکا بیگ،ندیم صراف ،سابق چیئرمین یونین کونسل شمس آباد محمد سعید اعوان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن )ڈاکٹر میاں راشد مشتاق،نائب صدر کامرہ کینٹ حامد روف خٹک ،سیکرٹری اطلاعات کامرہ کینٹ وقار احمد خان،سئرٹ نائب صدر یونین کونسل کامرہ محمد ندیم اعوان،نمبردار علی اصغر غورغشتی ،سجاول خٹک،سیاسی و سماجی رہنما شرافت خان،محمد عمران ، شیخ حامد قدوس، عہدیداران و کارکنان پاکستان مسلم لیگ (ن ) ،معززین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے ہونے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی









