کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں برآمد کر کےاصل مالکان کے حوالے کر دیں۔
کلر سیداں پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔6جون (اے پی پی):کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں برآمد کر کےاصل مالکان کے حوالے کر دیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ایس پی صدر انعم شیر نے گاڑیوں کی چابیاں مالکان کے سپرد کیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں بھی موجود تھے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے مختلف افراد سے گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنے کے بعد انہیں دیگر اضلاع میں فروخت کر دیا تھا۔ کلر سیداں پولیس نے چند ہی روز میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تمام گاڑیاں برآمد کر لیں۔ گاڑیوں کے مالکان نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ لین دین اور معاہدوں کے معاملات میں احتیاط سے کام لیں تاکہ دھوکہ دہی اور استحصال سے محفوظ رہ سکیں۔








